پاکستان نے بہتر ین سفارتی و خارجہ پالیسی کی بدولت شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل کی ہے

سینئر تجزیہ کار رسول بخش رئیس اور ڈاکٹر پرویز اقبال کا ریڈیو پاکستان کے پروگرام حالات حاضرہ میں اظہار خیال

پیر 27 جون 2016 16:21

اسلام آباد۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) سینئر تجزیہ کار رسول بخش رئیس نے کہا ہے کہ پاکستان نے بہتر ین سفارتی و خارجہ پالیسی کی بدولت شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل کی ہے ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے پروگرام حالات حاضرہ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رکنیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان خطے میں موجود تنظینم کے دیگر رکن ممالک سے بہتر تعلقات استوار کر سکے گا۔

اس موقع پرسینئر تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز اقبال نے کہا کہ پاکستان بہترین خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کی بدولت اس نے شنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت حاصل کی ہے۔انھوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظینم کے رکن ممالک دہشتگردی جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کے تجربات سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔