پاکپتن میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں اشیاء خوردونوش ناقص اور غیر معیاری برانڈ کی سجاوٹ

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:20

پاکپتن( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) پاکپتن میں لگائے جانے والے سستے رمضان بازاروں اشیاء خوردونوش ناقص اور غیر معیاری برانڈ کی سجاوٹ زائد المعیاد اور ناقص اشیاء خور دو نوش کے باعث شہریوں کی رمضان بازاروں مین عدم دلچسپی فلاپ رمضان بازاروں میں سناٹے چھا گئے تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں معیاری اور نمبر ون برانڈ کی اشیاء غائب غیر معیاری ناقص برانڈ کے گھی، چائے کی پتی، صابن، صرف، اور دیگر اشیاء خوردونوش کے سٹال لگا کر انتظامیہ کی ملی بھگت سے پنجاب حکومت سے دی جانے والی لاکھوں کی سبسڈی کو ہڑپ کرنے کا سلسلہ جاری وساری ہے ناقص اور بغیر شناخت کی نہ بکنے والی اشیاء کی سجاوٹ کے باعث دوردراز سے خریداری کے لئے آنے والے افراد ناقص اشیاء اور ریٹ کے کم فرق کے باعث بغیر خریداری کئے بغیر واپس لوٹنے پر مجبور ہیں گزشتہ روز صوبائی وزیر زراعت نے بھی اپنے دورہ کے دوران ناقص اشیاء کی نشاندہی اور عملہ کی سرزنش کی تھی لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی شہری حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے ناقص اشیاء اور ناقص برانڈ کی سجاوٹ اور لاکھوں کی سبسڈی کو چونا لگانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :