فرضی بولی ،، فرضی گاہک ،، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزمنڈی پیرمحل کا دورہ

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:17

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) فرضی بولی ،، فرضی گاہک ،، ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا سبزمنڈی پیرمحل کا دورہ ،، مارکیٹ کمیٹی پیرمحل نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو چکمہ دے ڈالا ، سبزی وفروٹ کی بولی چھ بجے صبح شروع ہوتی ہے ڈی سی او کو پانچ بجے دورہ کرواکر سب اچھا کی رپورٹ پیش ،، وزیر اعلیٰ پنجاب کا رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا ویژن ،، انتظامیہ کے فرضی دوروں کی نظر ، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں شہری حلقے ،، تفصیل کے مطابق رمضان المبارک میں عوام کوفروٹ سبزی ارزاں نرخوں پر فروخت کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ ڈی سی او ، ڈی پی او ، ضلع بھر کی سبزمنڈیوں کے دورے کررہے ہیں یہ دورے عملی سے زیادہ فرضی ہوتے ہیں سبزمنڈی پیرمحل جس میں بولی صبح چھ بجے شروع ہوتی ہے مگر ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ عامر اعجا زاکبر ، ہمرا ہ ڈی ایس پی رانا عثمان رشید سبزمنڈی پیرمحل علی الصبح پانچ بجے پہنچ گئے جس پر مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کے اہلکاروں نے فرضی آڑھتیاں کے ذریعے فرضی گاہکوں کو ٹماٹر ، آلو پیاز اور دیگر سامان کی بولی کرنے کا ڈرامہ کرکے چکمہ دے ڈالا جبکہ عملی طورپر چھ بجے کے بعد اوپن آکشن کی بجائے سبزی ، آلوپیاز مرچ ٹماٹر تول کرفروخت کیاجارہا ہے شہری حلقوں نے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کے سبزمنڈی پیرمحل کے دورہ کو ڈرامہ قرار دے دیا کیونکہ عملی طورپر سبزمنڈی پیرمحل میں اشیاء وخوردنوش سبزی فروٹ کی بولی سے پہلے ریٹ لسٹ جاری کرنا اور ضلعی انتظامیہ کے دورے کروانا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے ویژن کو دریابرد کرنے کے مترادف ہے اگر ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ نے مانیٹرنگ کرنی ہوتو چھ سے نوبجے کے دوران بغیر مقامی انتظامیہ کو بتائے عام آدمی کی حیثیت سے دورہ کریں تاکہ عام آدمی ریلیف حاصل کرسکے

متعلقہ عنوان :