اللہ چوک پیرمحل میں غیر قانونی موٹرسائیکل رکشہ سٹینڈ آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:15

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) اللہ چوک پیرمحل میں غیر قانونی موٹرسائیکل رکشہ سٹینڈ آئے روز حادثات کا باعث بننے لگے ٹریفک پولیس کے اہلکار ریلوے پھاٹک پر دیہاڑی لگانے میں مصروف ،،21کروڑ روپے سے تعمیر شدہ رجانہ روڈ اللہ چوک تا سبزمنڈی روڈ پر موٹرسائیکل رکشہ جات کھڑے کرنے سے تجاوزات کی بھرمار فی الفور ،، غیر قانونی موٹرسائیکل رکشہ سٹینڈ ختم کروایاجائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق پیرمحل رجانہ روڈ جوکہ 21کروڑ روپے کی خطیر رقم سے تیار کی جارہی ہے جس میں جگہ جگہ یو ٹرن بناکر ون روڈ کا مقصد ختم کردیا گیا جبکہ اللہ چوک پیرمحل میں موٹرسائیکل رکشہ جات کھڑے کرکے نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے بلکہ آئے رو ز حادثات معمول بن چکے ہیں ٹریفک پولیس کا عملہ ان غیر قانونی موٹرسائیکل رکشہ جات کو ہٹانے کی بجائے سار ادن ریلوے پھاٹک پر آنے جانے والے موٹرسائیکل سواروں کے کاغذات چیک کرنے کے بہانے دیہاڑی لگاتا نظر آتا ہے جبکہ اللہ چوک میں ناجائز تجاوزات کے باعث خواتین بچوں بوڑھوں کا گذرنا محال ہے سماجی فلاحی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اللہ چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار کی مستقل ڈیوٹی لگاتے ہوئے اللہ چوک پیرمحل میں ہرقسم کی ناجائز تجاوزات ختم کی جائیں

متعلقہ عنوان :