تعلیم کا حصوص عالمی چیلینجوں سے نمٹنے کی ضمانت ہے۔

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 16:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) تعلیم کا حصوص عالمی چیلینجوں سے نمٹنے کی ضمانت ہے۔صوبائی حکومت تعلیمی یافتہ معاشرے کی تشکیل نو کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔طلباء و طالبات میں صلاحیتوں کمی نہیں۔تمام تر فیصلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری بورڈ آفس انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوہاٹ ڈویژن عبد الرقیب نے ہنگو کے سنیئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سیکر ٹری کوہاٹ بورڈ عبد الرقیب نے کہا کہ ترقی کی دور میں سبقت لینے کے لئے دور جدید کی تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات میں تعلیمی صلاحیتوں کی کمی نہیں اور موجود صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے کو مزید فعال اور موثر بنانے سمیت طلباء کوحصول تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

نقل کی رجحان کے خاتمہ سے طلباء و طالبات کی تعلیمی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ احساس محرومی کا آزالہ ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ طلباء طالبات ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے جن کی روشن مستقبل کے لئے تمام تر وسائل بر وے کار لائے جائیں گے۔سیکر ٹری بورڈ عبد الرقیب نے کہا کہ کوہاٹ بورڈ میں انتظامی امور کے تمام تر فیصلے خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کئے جانے کو یقینی بنایا گیا ہے اور صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے حکام بالہ کی سرپرستی میں تعلیم کے شعبے میں مفرسودہ روایات سے چٹکارا پایا گیا انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کوہاٹ کے زیر انتظام تمام بندوبستی اضلاع اور قبائلی علاقوں میں امتحانی عمل کی شفافیت کو فروغ دینے کے لئے فرض شناس امتحانی عملہ اور انسپکشن ٹیموں کی ذمہ درانہ فرائض دہی سے بہترین امتحانی ماحول ممکن ہوا جبکہ ساتھ ہی ساتھ بھر پور تعاون پر تمام اضلاع اور قبائلی علاقوں کے انتظامیہ کے کاوش بھی قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام اپنی تمام تر توجہ بچوں کے حصول تعلیم پر مرکوز کریں کیونکہ تعلیم کی فروغ اور تعلیمی شعور بیدار کرنے کے لئے اساتذہ کرام اور میڈیا کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جہالت کے اندھیروں کے خاتمے لئے علم کا چراغ روشن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

متعلقہ عنوان :