پلڈاٹ نے سینیٹرز کی کاکردگی کا اسکور کار ڈ برائے 2015-16جاری کر دیا

سینیٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے میدان مارلیا،خواتین میں 51فیصداسکور کیساتھ سینیٹر سسی پلیجو سرفہرست رہیں،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار 40ویں پوزیشن رہی جبکہ اسکور فقط 20فیصد رہا ہے،پہلی پندرہ پوزیشنز پر پی پی پی پی کی سینیٹر کی تعداد سب سے زیادہ رہی،کمیٹی کے اجلاسوں میں سینیٹرز کی 51فیصد اوسط حاضری رہی۔پلڈاٹ کی سروے رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 15:57

پلڈاٹ نے سینیٹرز کی کاکردگی کا اسکور کار ڈ برائے 2015-16جاری کر دیا

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) :پلڈاٹ نے سینیٹ کے تیرہویں پارلیمانی سال کیلئے اراکین ایوان بالا کی انفراد ی کا رکر دگی سے متعلق اسکور کار ڈ برائے 2015-16جاری کر دیا ہے ۔اسکور کارڈ کے نتائج کے مطابق ایوان بالا کی مجموعی طورپر اوسطا کارکردگی 41فیصد نوٹ کی گئی ہے ۔ پانچ سینیٹرز کی حاضری سر فہرست نوٹ کی گئی ہے ۔ یہ انتہائی دلچسپ امر ہے کہ پارلیمانی لیڈرز کی کارکردگی سر فہرست رہی ہے ۔

سینیٹر کرنل (ر)طاہر مشہدی کی مجموعی کارکردگی 95فیصد رہی ہے ۔ سینیٹر محمد عثمان کاکڑ 76فیصد ، سینیٹر مشاہد حسین سید اور سینیٹر سعید غنی 73فیصد ، سینیٹر طلحہ محمود 68فیصد نعمان وزیر خٹک اور سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے 66فیصد اسکور حاصل کی ہے ۔102سینیٹرز میں سے زیادہ تر پہلی اور 40ویں پوزیشن کے درمیان رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئر مین مولانا عبدلغفور حیدری اس جائزے میں شامل نہیں ہیں ۔

خواتین میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے والوں میں سینیٹر سسی پلیجو خواتین میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور 51فیصد اسکور حاصل کیا ہے ۔ سینیٹر ستارہ ایاز دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیا ب رہی ہے جبکہ 49فیصد اسکور رہی ہے ۔ سینیٹر نزہت صادق تیسری پوزیشن لیتے ہوئے 43فیصد ، سینیٹر سحر کامران چوتھی پوزیشن کے ساتھ 42فیصد اسکور حاصل کیا ہے ۔

سینیٹر گل بشری نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے 41فیصدا سکور رہی ہے ۔قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے 62فیصد اسکور حاصل کیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 8ویں پوزیشن قراردی گئی ہے ۔ اس کے مقابلے میں قائد حزب اختلاف نے 57فیصد اسکور حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے ہیں انکی پوزیشن 10ویں بتائی گئی ہے ۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید 27فیصد اسکور کے ساتھ 36ویں پوزیشن پر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل 24فیصد اسکور کے ساتھ 37پوزیشن بتائی گئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق 63فیصد اسکور کے ساتھ 7پوزیشن، حال ہی میں وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ اور نیشنل پارٹی کے صدر میر حاصل خان بزنجو کا اسکور 59فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے سینیٹر رحمان ملک کا اسکور 36فیصد،موجودہ گورنر خیبر پختونخوا سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے 36فیصد، پی پی پی کی نائب صدر سینیٹر شری رحمان کارکر دگی 25فیصد ر ہی ہے۔

سینیٹرز کے نگرانی ، قانون سازی ، نمائندگی کے اعتبار سے کارکردگی کا بھی جائزہ پیش کیا گیا۔نگرانی مین سینیٹر طاہر حسین مشہدی جنہوں نے پانچ میں سے 4.4اسکور حاصل کیا ہے۔ قانون سازی میں سینیٹر مشاہد حسین سید جنہوں نے نو مسودہ ہائے قوانین پیش کئے گئے جن میں سے آٹھ منظور ہوئے۔نمائندگی میں سینیٹر حمزہ کی حاضری 97فیصد حاضری رہی ہے۔ پی پی پی سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ اچھی کارکر دگی رہی ہے۔سعید غنی،اعتزاز احسن،فرحت اللہ بابراور سسی پلیجو بہتر کارکردگی میں شمار رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :