جازان:300کلو وزنی سعودی خاتون کے وزن کو آپریشن سے کم کرنے تیاری

پیر 27 جون 2016 15:47

جازان:300کلو وزنی سعودی خاتون کے وزن کو آپریشن سے کم کرنے تیاری

جازان:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): پچھلے دنوں بین الاقومی ادارے مرسر کی طرف سے ہونے والے سروے میں سعودی عرب کے شہریوں کا دنیامیں تیسری سہل پسند قوم کا خطاب دیا گیا تھا۔ اور ان کی سہل پسندی ،اور سستی کی وجہ سے سعودی عرب کے اکثر افراد موٹاپے کی بیماری کا شکار ہیں ۔ حال ہی میں جازان شہر سے 300کلو گرام وزنی ایک 70سالہ سعودی خاتون کو نجران کے کنگ خالد ہسپتال پہنچایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نجران کے ہسپتال میں خاتون کے وزن کو کم کرنے کے لیئے متعدد آپریشن کیئے جائیں گے ۔ اس وقت خاتون بیڈ پر لیٹے ہوئے ہی کھانا کھاتی ہے ۔اور چلنے پھرنے سے بالکل قاصر ہے۔ خاتون کو خاص طیارے کے ذریعے جازان سے نجران کے ہسپتال لا یا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ خاتون کے آپریشن کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ اور امید کی جارہی ہے کہ وہ خاتون کا وزن کم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔لیکن اس سے پہلے اس کے متعدد ٹیسٹ اور میڈیکل ٹیم کی باقاعدہ رپورٹ کا انتظار ہے۔خاتون کے لیئے ہسپتال میں خاص بیڈ لگا دیا گیا ہے ۔ اور ہسپتال کے ملازمین اس کی دیکھ بھال پر متعین کر دیئے گئے ہیں۔