اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے دائر درخواست دائر درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

پیر 27 جون 2016 15:33

لاہور۔27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے دائر درخواست دوسرے بنچ کو سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شہری منیر احمد نے اپنی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ رمضان المبارک میں اشیا کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ،آئین کے آرٹیکل 9،14 اور 10 اے کے تحت شہریوں کو ضروریات زندگی کی فراہمی حکومت کا فرض ہے۔ ڈی سی او لاہورکی جانب سے عدالت میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں جو رپورٹ پیش کی گئی وہ حقائق کے برعکس ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ کرنے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :