پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،232گراں فروش گرفتار

صوبہ بھر میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو16لاکھ98ہزار روپے جرمانہ،182ایف آئی آر درج ،شیخوپورہ میں سب سے زیادہ چھاپے،2لاکھ4ہزار روپے جرمانے عائد،فیصل آباد میں1لاکھ47ہزار جرمانہ،لاہور میں1175چھاپے،103ایف آئی آر درج،159دکاندار گرفتار،199اشیاء مہنگی بیچتے پکڑے گئے۔رمضان مانیٹرنگ رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 15:32

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے چھاپے،232گراں فروش گرفتار

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) :صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس وزیراعلی کی ہدایت پر اشیاء صرف بیچنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کردی۔ 36اضلا ع میں گراں فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں ،ملاوٹ اور دیگر قانون شکنی کا ارتکاب کرنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔رمضان مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق ضلع شیخوپورہ میں سب سے زیادہ2 لاکھ4ہزار سے زائد روپے جرمانہ وصول کیا گیا جبکہ ضلع لودھراں میں سب سے کم4500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا -ضلع لاہور میں1175مقامات پر چھاپے مارے گئے57000روپے جرمانہ وصول کیا ،103ایف آئی آر درج ،159تاجروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

صوبہ بھر میں1756پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف شہروں کی1720مارکیٹوں میں اچانک پہنچ کر چیکنگ کی اور8111دکانوں پر چھاپے مارے گئے -1581تاجروں اور دکاندارو ں کو اوور چارجنگ کی وجہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ،3 دکانداروں کو ذخیرہ اندوزی کرتے پکڑے گئے،28دکاندار اور تاجرملاوٹ اور قانون کی دیگر خلاف ورزیوں میں ملوث پائے گئے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے182ایف آئی آر درج کروائیں ،232تاجروں اور دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ،1698100روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزن اور مقدار کی چیکنگ کرنے کے لئے اوزان و پیمائش انسپکٹروں نے مختلف مقامات پر2424دکانوں کی انسپکشن کی ،275مقامات پر قانون کی خلاف ورزی نوٹ کی گئی ،157تاجروں اور دکانداروں کو کم تولنے پر پکڑا گیا،لیبر ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹروں نے کم تولنے والے تاجروں اور دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :