وزیرداخلہ چوہدری نثار کا ایکشن:ایس پی سٹی رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا

ایس پی سٹی کو شہری کی جانب سے وزیرداخلہ کو شکایت پر عہدے سے ہٹایا گیا،ایس پی سٹی پر فائیو سٹار ہوٹل کی لابی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام ہے۔ذرائع وزارت داخلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 27 جون 2016 15:19

وزیرداخلہ چوہدری نثار کا ایکشن:ایس پی سٹی رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) :وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایس پی سٹی رضوان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا ہے،ایس پی سٹی کو فائیو سٹار ہوٹل کی لابی میں ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق فائیو سٹار ہوٹل میں ایک شہری کی جانب سے وزیرداخلہ کو شکایت کی گئی کہ ایس پی سٹی رضوان گوندل نے وفاقی دالحکومت کے فائیو سٹارمیں ہنگامہ آرائی کی ہے اورہوٹل کے عملہ کی تذلیل کی ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے وزیرداخلہ نے ایس پی سٹی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔