وزارت پانی و بجلی کی جانب سے عید کے تینوں روز ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

پیر 27 جون 2016 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) وزارت پانی و بجلی کی جانب سے عید کے تینوں روز ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع پانی و بجلی نے بتایا کہ یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ عید کے تینوں روز ملک بھر کے شہروں اور دیہات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق عید کی چھٹیوں کے باعث انڈسٹری بند ہونے پر صنعتی فیڈرز بند کردیئے جائیں گے جس کے بعد اضافی بجلی گھریلو صارفین کو فراہم کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :