وہ ہمارے باپ نہیں دوست کی طرح تھے۔ مجدد فرید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 14:51

وہ ہمارے باپ نہیں دوست کی طرح تھے۔ مجدد فرید

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) :پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ قوال شہید امجد صابری کے بڑے صاحبزادے مجدد فریدصابری کا کہنا ہے کہ وہ ہمارے والد نہیں بلکہ ایک دوست تھے۔مجدد نے بتایا کہ وہ ہم سے اور ہم ان سے سب کچھ شئیر کرتے تھے، ہم نے ایک دوسرے سے کبھی کچھ نہیں چھپایا۔ شہید والد کی یادیں تازہ کرتے ہوئے مجدد کا کہنا تھا کہوہ بہت ہی اچھے انسان تھے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مجدد کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے ڈیڈی (والد) کا جنازہ دیکھا تو مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ میرے والد کے چاہنے والے اتنے زیادہ ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مجدد فرید اپنے والد کا کلام پڑھتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے،امجد صابری کے بڑے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ سب کا خیال رکھنے والا شخص تھا۔خیال رہے کہ امجد صابری کی شہادت کے بعد ان کے گھر کی فضا تاحال سوگوار ہے۔

متعلقہ عنوان :