یومِ نظریہ پاکستان کے موقعہ پر خصوصی تقریب،مذہبی زعما، سیاستدان اور سکالرز شرکت کریں گے

پیر 27 جون 2016 14:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام ملی یکجہتی کونسل کے تعاون سے 30جون سہ پہر 4:30بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں "یومِ نظریہ پاکستان"کی خصوصی تقریب کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی کی صدارت میں منعقدہوگی۔ تقریب کا مقصد اس امر کونمایاں کرنا ہے کہ پاکستان کا 27رمضان لیلة القدر کی مبارک ساعتوں میں قائم ہونا درحقیقت تائیدِ ایزدی کا اشارہ ہے۔

اس دن کو یومِ نظریہ پاکستان کے طور پر منانے کی تحریک کونسل ہذا نے 2010میں پیش کی تھی جسے اس وقت کی حکومت نے منظور کیا تھا۔ متذکرہ تقریب میں ملک کے نامور مذہبی زعما، اراکینِ قومی اسمبلی، معروف سیاسی رہنما اور دانشور شرکت کریں گے۔ جن میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے سینیٹر راجا ظفر الحق، لیاقت بلوچ، سینیٹر عبدالغفور حیدری، وزیرِ اعظم کے خصوصی مشیر عرفان صدیقی، اور علامہ ساجد نقوی، بحیثیت مہمانِ اعزاز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد یوسف الدردیش شامل ہیں جبکہ پیر ابراہیم نقشبندی، حافظ عاکف سعید، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، علامہ امین مشہدی، ثاقب اکبر، صاحبزادہ سلطان احمد علی، پیر سید محفوظ مشہدی، آصف لقمان قاضی اور ڈاکٹر ظفر اللہ بیگ موضوع کی مناسبت سے اظہارِ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر یومِ القدس کی مناسبت سے قبلہ اول کی آزادی کیلئے خصوصی دعا بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :