عید منانے کیلئے پردیسیوں نے سفر کی تیاریاں شروع کر دیں

مسافروں نے ٹکٹوں کی بکنگ کرانا شروع کر دی ، کراچی سے پہلی ٹرین تین جولائی کو روانہ ہوگی

پیر 27 جون 2016 14:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) عیدا لفطر اپنے آبائی شہروں میں منانے کے لئے پردیسیوں نے سفر کی تیاریاں شروع کر دیں،ٹرین سمیت دیگر ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں نے ٹکٹوں کی بکنگ کرانا شروع کر دی، کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین تین جولائی کو صبح گیارہ بجے پشاور روانہ ہوگی۔تفصیلات کے مطابق عیدا لفطر اپنے آبائی شہروں میں منانے کے لئے پردیسیوں نے سفر کی تیاریاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ٹرین سے سفر کرنے والے مسافروں نے عید اسپیشل ٹرین میں بکنگ کرانا شروع کر دی۔ پاکستان ریلویز نے کراچی سے چلائی جانے والی تین عید سپیشل ٹرینوں کی ریزرویشن کا آغاز کر دیا۔ ڈی سی او کراچی نے ریزرویشن کی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ریزرویشن کے لئے لوگ علی الصبح پہنچ گئے۔ کراچی سے پہلی عید سپیشل ٹرین تین جولائی کو صبح گیارہ بجے پشاور روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین ستائیس رمضان المبارک کو فیصل آباد اور ملک وال کے لئے روانہ ہوگی جبکہ تیسری ٹرین اٹھائیس رمضان المبارک کو لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔ بکنگ کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :