شرجیل میمن کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

پیر 27 جون 2016 14:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے شرجیل میمن کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

شرجیل میمن نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست گزار شرجیل میمن نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ملک واپس آنا چاہتے ہیں نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ شرجیل میمن کے خلاف نیب نے محکمہ اطلاعات میں کرپشن کے خلاف انکوائری شروع کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :