سندھ ہائیکورٹ نے جے جے وی ایل ریفرنس کیس کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی

پیر 27 جون 2016 14:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ نے جے جے وی ایل ریفرنس میں نامزد ڈاکٹرعاصم کے شریک ملزمان شعیب وارثی اور زوہیر صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

ملزم شعیب وارثی اور زوہیر صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ شعیب وارثی اور زوہیر صدیقی ڈاکٹر عاصم کے ساتھ جے جے وی ایل کیس میں شریک ملزم ہیں۔ نیب کے مطابق تمام ملزمان پرگیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔