Live Updates

علی مصطفی ڈار ہرجانہ کیس ، عمران خان کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب کرانے کا حکم

پیر 27 جون 2016 14:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی گئی ۔ پیر کو سینیٹر اسحاق ڈار کے بیٹے علی مصطفی ڈار کی عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت سماعت ایڈیشنل جج اسلام آباد راجہ خرم علی خان نے کی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اگلی سماعت پر نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے عدالت میں وکالت نامہ داخل کرا دیا۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر عمران خان نے علی مصطفی ڈار پر بے بنیاد الزامات لگائے اور ان پر متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی جائیدادیں بنانے کا الزام لگایا گیا۔بعد ازاں کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :