وزیر اعظم روبہ صحت ، ڈاکٹرز سے اجازت ملنے پر 10جولائی کو وطن واپسی کا امکان

پیر 27 جون 2016 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کا علاج مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹرز سے اجازت ملنے پر 10جولائی کو لندن سے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف کی 10 جولائی کو وطن واپسی کا امکان ہے تاہم واپسی کی تاریخ کا فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے سے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نوازشریف لندن میں ہارٹ سرجری کے بعد روبہ صحت ہیں جبکہ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جولائی کے دوسرے ہفتے میں وطن واپسی متوقع ہے تاہم وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے سے کیاجائیگا۔

اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف لندن کے مقامی مال بھی گئے تھے، جہاں وزیراعظم نے عید کی مناسبت سے خریداری بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گزشتہ ماہ علاج کیلئے لندن گئے تھے ۔