جدہ رمضان میلے میں خواتین کے کھانوں کے روائیتی سٹال کی مقبولیت

پیر 27 جون 2016 14:44

جدہ رمضان میلے میں خواتین کے کھانوں کے روائیتی سٹال کی مقبولیت

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): جدہ میں جاری ”Ramadanana Kida“میلے میں سعودی خواتین کی طرف سے لگائے گئے سٹال پر ” کبدہ “ ڈش کو باقی تمام کھانے والی ڈشوں میں انفرادی مقبولیت حاصل ہے۔ اس میلے میں گرمی کے باوجود روزانہ تقریباََ23,000سے 25,000افراد آتے ہیں۔ متعدد خواتین کو گائئے گوشت سے بنی ڈش کبدہ بڑی پسند آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ڈِش گائے کے جگر کے گوشت سے تیار کی جاتی ہے۔

میلے میں آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ خواتین کی طرف سے لگائے سٹا ل کی وجہ سے ہم یہاں کبدہ کھانے آتیں ہیں ۔کیونکہ یہ خواتین اس ڈ ش کو بنانے میں مہارت رکھتی ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کے ہوٹلنگ اینڈ ریسٹورینٹ انڈسٹری میں آنے کو بیحد سراہا جا رہا ہے۔ سعودی خواتین کی کثیر تعداد نے میلے میں سٹال لگانے والی خواتین کی محنت کو سراہا ۔