نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری

پیر 27 جون 2016 14:31

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے ، دریائے نیلم کے پانی کو دریائے جہلم کے نیچے سے گزارنے کیلئے سرنگ کے دونوں حصوں کو ملا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سرنگ کے اوپر میٹر کی بلندی پر دریائے جہلم بہہ رہا ہے۔ واپڈا ذرائع کے مطابق جولائی 2017ء سے منصوبہ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔ دریائے جہلم کی کراسنگ مکمل ہو گئی ہے۔نیلم جہلم پن بجلی منصوبے کا 82 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے۔ دریائے نیلم کے پانی کو دریائے جہلم میں ڈالا جائے گا جس سے 969میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :