رمضان المبارک میں فلاحی تنظیموں کی طرف سے زکواة، صدقات، خیرات، فطرانہ کی وصولی جاری
پیر 27 جون 2016 14:30
اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) رمضان المبارک میں مختلف فلاحی تنظیمیں زکواة، صدقات، خیرات، فطرانہ وغیرہ اکٹھا کر کے مختلف فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزہ اور عبادت کے ساتھ اپنی زکواة، صدقات اور فطرانہ کی ادائیگی مذہبی فریضہ تصور کر کے دیا جائے تاہم ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کی زکواة، صدقات اور فطرانے کے مصارف کا صحیح استعمال ہو۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی اور غیر قانونی فلاحی تنظیموں کی حوصلہ شکنی کی جائے اور صرف حقیقی ضرورت مند افراد کی ہی مدد کی جائے۔ ان دنوں جڑواں شہروں میں بھکاریوں کی آمد میں اضافہ ہو گیا ہے جو بس اسٹاپوں، سڑکوں اور بازاروں میں شہریوں کو تنگ کر کے زکواة، صدقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔(جاری ہے)
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور صرف رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں کے ذریعے ہی ضرورت مندوں کی مدد کی جائے جو کوئی سیاسی عزائم نہ رکھتی ہوں۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک میں مختلف مقامات پر فلاحی تنظیموں کے نام سے کئی جعل ساز متحرک ہیں جو سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی کوئی حقیقی حیثیت نہیں، شہریوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق مستحق ضرورت مند افراد کی مدد کو یقینی بنایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.