روزانہ تین درجن سے زائد بلیوں کو کھانا کھلانے والی کراچی کی خاتون

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 14:29

روزانہ تین درجن سے زائد بلیوں کو کھانا کھلانے والی کراچی کی خاتون

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) : یوں تو بلیاں سب ہی کو اچھی لگتی ہیں کوئی ان کو پال لیتا ہے تو کوئی انہیں دور ہی سے دیکھ کر خوش ہوتا ہے ۔ لیکن پاکستان کے شہر کراچی کی ایک خاتون حیرت انگیز طور پر روزانہ کی بنیاد پر تین درجن سے زائد بلیوں کو کھانا کھلاتی ہے۔

(جاری ہے)

تین درجن سے زائد یہ بلیاں روزانہ کراچی میں موجود ایک پارک کے باہر اکٹھی ہوتی ہیں۔جہاں ایک درمیانی عمر کی خاتون ان تمام بلیوں کو کھانا فراہم کرتی ہے۔تمام بلیاں وہاں جمع ہو کر اطمینان سے فراہم کیا گیا کھانا کھاتی ہیں۔بلیوں سے پیار کرنے والی یہ خاتون ان کو سڑک پر چلنے والی ٹریفک سے بھی بچاتی ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ بلیاں انسانوں سے زیادہ پیار کے قابل ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :