فیصل مسجد میں محافل شبینہ کا آغاز

پیر 27 جون 2016 14:28

اسلام آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کی فیصل مسجد میں وزارت مذہبی امور اور دعوة اکیڈمی کے زیر اہتمام قومی محافل شبینہ کا آغاز ہو گیا جو رمضان المبارک کی 29 ویں شب تک جاری رہیں گی۔

(جاری ہے)

رواں سال نماز عشاء اور سحر کے درمیان وقت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے محافل شبینہ چار روز کی بجائے 9 روز تک مسلسل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک بھر سے نامور قراء قیام الیل میں قرآن حکیم کی تلاوت کریں گے۔ اتوار رمضان المبارک کی 21 ویں شب کو محفل شبینہ کا آغاز ہوا۔ فیصل مسجد میں نماز عشاء اور نماز تراویح کے بعد خانہ کعبہ کے سابق امام نے پہلے پارے کی تلاوت کی۔ اختتامی دعا ختم قرآن پاک کے بعد 29 ویں شب کو ہوگی۔