سول انتظامیہ کے کردار ادا نہ کرنے تک کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔عارف علوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 13:56

سول انتظامیہ  کے کردار ادا نہ کرنے تک کراچی میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔عارف ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) پاکستان تحریکِ انصاف کے راہنما عارف علوی نے کہاہے کہ جب تک سول انتظامیہ کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا نہیں کرے گی اس وقت تک شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ رینجرز نے کراچی میں آپریشن کرکے حالات کو کنٹرول میں کیا، لیکن سول انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرے۔

(جاری ہے)

انھوں نے سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک شہر میں پولیس کو سیاست سے پاک کرکے ججز کو سیکیورٹی فراہم نہیں کی جائے گی، ہر مرتبہ رینجرز یا فوج کو ہی آواز دی جائے گی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر فوج کی جانب سے تو عمل ہو رہا ہے، لیکن سول قیادت کی جانب سے اس پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 سالوں میں کراچی میں رینجرز نے جس طرح سے کام کیا ہے اس سے ایک تبدیلی آئی ہے اور آج ہر کوئی کسی بھی دباو کے بغیر بات کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :