تعلیم سے متعلق کی جانے والی اصلاحات و اقدامات قابل تحسین ہیں‘ ذکیہ شاہنواز

پیر 27 جون 2016 13:51

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ہائرایجوکیشن کے طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم ایک احسن اقدام ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے ہمیشہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیحات میں رکھتے ہوئے مناسب اقدامات کئے ہیں، عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیم سے متعلق کی جانے والی اصلاحات و اقدامات قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار صوبائی وزیر نے میڈیا کے نمائندے ست بات کرتے ہو ئے کہا کہ طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ دینے کا مقصد ہے کہ وہ مزید تعلیمی تحقیقی میدانوں میں ترقی کریں اس سے نہ صرف بین الاقوامی نہج پر ہونے والی ترقی اور ریسرچ سے روشناس ہونے میں مدد ملے گی بلکہ ان کی ذہنی صلاحیتوں کو مزید ابھارنا اور حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے۔ طالب علم پوری قوم کا فخر ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان ڈاکٹرز اور میڈیکل کے شعبے میں ترقی قابل تعریف ہے۔

متعلقہ عنوان :