شرجیل میمن کیخلاف فنڈز اجراء کیس ‘سپریم کورٹ کا تفتیشی افسر کو مکمل ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

پیر 27 جون 2016 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے شرجیل میمن کے خلاف فنڈز کے اجراء سے متعلق کیس میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ لانے کا حکم دیدیا ۔پیر کو سپریم کورٹ میں شرجیل میمن کے خلاف فنڈز کے اجراء سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ نے ریمارکس دئیے کہ نیب نے کرپشن کو قانونی کر دیا اور اسے اپنے کام میں کوئی دلچسپی نہیں ‘ نیب ابھی تک لاوارث ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید نے استفسار کیا کہ بتائیں اس کیس میں اب تک کیا تحقیقات ہوئی ہوئیں؟ نیب کو کام نہیں کرنا تو ادارہ بند کر دیں۔انہوں نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ ساتھ لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر تفتیشی افسر نہیں آتا تو چیئرمین نیب آ جائیں۔

متعلقہ عنوان :