سعودیہ سے بھجوائی گئی کھجوروں سے متعلق درخواست کی سماعت ‘ڈی جی وزارت خوراک آئندہ سماعت پر طلب

ڈی جی وزارت خوراک اگر پیش نہ ہوئے تو کارروائی کی جائے گی ‘عدالت کا انتباہ

پیر 27 جون 2016 13:42

سعودیہ سے بھجوائی گئی کھجوروں سے متعلق درخواست کی سماعت ‘ڈی جی وزارت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوروں سے متعلق درخواست پر ڈی جی وزارت خوراک کو 29 جون کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں سعودی عرب سے بھجوائی گئی کھجوروں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی اور ڈی جی وزارت خوراک کو 29 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ڈی جی وزارت خوراک اگر پیش نہ ہوئے تو کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سعودیہ سے 368 کلو کھجوروں کا تحفہ آیا جو وزارت خوراک نے دینے سے انکار کر دیا وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ سعودی وزارت زراعت کا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث کھجوریں روکی گئیں۔

متعلقہ عنوان :