پشاور ‘ بچوں کے زخمی ہونے اور رہزنی کے خدشات کے پیش نظر کھلونا نما اسلحے کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی

پیر 27 جون 2016 13:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جون ۔2016ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بچوں کے زخمی ہونے اور رہزنی کے خدشات کے پیش نظر کھلونا نما اسلحے کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ کرکے کھلونا پستول کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے ۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے بتایا کہ یہ پابندی عوامی شکایات کے بعد عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :