بنوں،نہر میں 3بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ، لاشیں نکال لی گئیں

پیر 27 جون 2016 13:35

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) بنوں میں کاروان خوڑ نہر میں 3بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، تینوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق پیر کو بنوں میں کاروان خوڑ نہر میں تین بچے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق بچوں میں 6سال کا ابو ہریرہ،9سال کا واحد اللہ اور 7سال کا منیب شامل ہیں، تینوں بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :