اوکاڑہ ،جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ ، 3افراد جاں بحق، ایک زخمی

پیر 27 جون 2016 13:35

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء) اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں 3افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کواوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔