خیرپور، ریلوے ٹریک پر دھماکہ، ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

پیر 27 جون 2016 13:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) خیرپور کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے سے پٹڑی کا ساڑھے 3 فٹ حصہ تباہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

رانی پور ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکہ ڈاوٴن ٹریک پر کیا گیا۔ دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔ مختلف ٹرینوں کو سیٹھارجہ اور خیرپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سندھ کی کالعدم جماعت نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔

متعلقہ عنوان :