ہیٹ اسٹروک سے متعلق گلوکار شہزاد رائے کی درخواست کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی

پیر 27 جون 2016 13:34

ہیٹ اسٹروک سے متعلق گلوکار شہزاد رائے کی درخواست کی سماعت 4 جولائی تک ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) سندھ ہائیکورٹ نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق گلوکار شہزاد رائے کی درخواست کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔ شہزاد رائے کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے متعلق دائر درخواست کی سماعت جسٹس ندیم اختر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ گزشتہ سال ہیٹ اسٹروک سے متعدد ہلاکتیں ہوئیں لیکن حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کے گئے تھے۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس سال متوقع ہیٹ اسٹروک کے پیش نظر حکومتی اقدامات سے متعلق کچھ رپورٹس جمع کرائی گئیں جن کا جائزہ لینے کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پرعدالت نے مزید کارروائی کے لیے درخواست کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :