پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کو سزاد ی جائے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:30

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء) پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کو سزاد ی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص معروف شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ نہ بنائے ان خیالات کااظہار معروف روحانی شخصیت پیر سید سجاد بخاری آف باغ نیلاب نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معروف قوال امجد صابری کے قاتلوں کو سزاد ی جائے تاکہ آئندہ کوئی شخص معروف شخصیات کو ٹارگٹ کلنگ نہ بنائے انہوں نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی مذمت کی حکومت سند ھ سے مطالبہ کیا کہ وہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت ترین سزا دیں امجد صابری پاکستان کے نامور قوال تھے وہ پاکستان کے کروڑوں دلوں میں بستے تھے ان کی موت بہت بڑا المیہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :