حیسکو کا کارنامہ سانگھڑ میں 24گھنٹے بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن

افطاری اور سحری میں روزہ داروں کو مشکلات عبادات بھی اندھیرے میں ادا کیں حیسکو نے وزیر اعظم کے احکامات کو ہوا میں اڑادیئے

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:26

سانگھڑ -(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) -رمضان المبارک شدیدگرمی میں بھی سانگھڑ میں حیسکو کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری روزے دار بے حال عوام سراپا احتجاج سانگھڑ تفصیلات کے مطابق شدیدگرمی اور رمضان المبارک کے مہینے میں بھی حیسکو سانگھڑ سب ڈویثرن کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل جاری ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر روزہ دار ،مریض ،بوڑھے بچے اورخواتین ہورہی ہیں گزشتہ روز شہر بھر میں 24گھنٹے بجلی بند کی گئی عوام نے سحری کے اوقات میں حیسکو سانگھڑ کے ایکسین مٹھل شیخ اور ایس ڈی او فیا ض نا ئچ کے مو با ئل پر رابطہ کیا مگر کسی بھی شہری کا فون اٹینڈ نہیں کیا اور نہ ہی طویل بریک ڈا ؤن کے بارے میں عوام کو کسی بھی قسم کی معلومات سے دور رکھا گیا جس سے عوام میں شدید غم غصہ پا یا جا رہا ہے جب کے معلومات کے مطا بق شہر بھر میں حیسکو کی غیر منصفانہ بجلی کی تقسیم سے سٹی ٹو کے فیڈر پربے تحا شا لو ڈ ڈالا گیا جس کی وجہ سے پورا گریڈ اسٹیشن ٹرپ کر نے کی وجہ سے پورا شہر تاریکی میں ڈوبارہا سانگھڑ کی عوام نے حیسکو کے اس مجرمانہ غفلت اور بجلی کی غیر منصفا نہ تقسیم کا وفاقی وزیر پا نی وبجلی خواجہ آصف اور وزیر مملکت عابد شیر علی سے نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :