فتح جنگ چاساں والی ڈھیری کی آبادی کا ٹرانسفارمرجل جانے سے بجلی کی فراہمی معطل

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:21

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) فتح جنگ چاساں والی ڈھیری کی آبادی کا ٹرانسفارمرجل جانے سے بجلی کی فراہمی معطل دو روز گزر جانے کے باجود واپڈا اہلکاروں کی غفلت و لاپرواہی کی وجہ سے بجلی بحال نہ ہو سکی عوام کو مشکلات کا سامنا کونسلر ملک بلال عباس نے آئیسکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق چاساں والی ڈھیری کی آبادی کیلئے نصب واپڈا کا 100کے وی کا ٹرانسفارمر 48گھنٹے قبل جل گیا اطلاع ملنے پر واپڈا اہلکار ٹرانسفارمر مرمت کرنے کیلئے اتار کر لے گئے تاہم 2 دن گزرنے کے باوجود ابھی تک ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا جس کی وجہ سے تقریباً 200گھروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے بجلی بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے گرمی کی شدت اور رمضان المبارک میں بجلی کی بندش سے گھریلو نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے گھروں اور مساجد میں نمازیوں کے وضو کیلئے پانی بھی میسر نہیں اہل علاقہ واپڈا دفتر کے چکر لگا لگا کر خود چکرا کر رہ گئے ہیں لیکن واپڈا اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی وارڈ نمبر12کے کونسلر ملک بلال عباس نے آئیسکو چیف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :