اٹک شہر اور گردونواح دیہات میں لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر

Malik Usman ملک عثمان پیر 27 جون 2016 13:11

اٹک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جون 2016ء ) اٹک شہر اور گردونواح دیہات میں لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر شدید لوڈشیڈنگ سے عوام عاجز آگئے وزیر اعظم نوٹس لیں عوامی حلقے ،محکمہ واپڈ ا مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے سرگرم غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا،جب بھی وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف بیرون ملک دوروں پر جاتے ہیں محکمہ واپڈا ان کی غیر موجودگی میں لوڈ شیڈنگ میں ہوش ربا اضافہ کردیتا ہے جس سے مسلم لیگ (ن) کی ساخت کو شدید دھچکا پہنچتا ہے سروے کے دوران شہریوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجود رمضان میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے دعوئے کیے گئے لیکن اس کے برعکس 16سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی آنکھ مچولی جاری ہے اس گرمی او رلوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں ،حکومت صنعتوں کو 24گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کررہی ہے لیکن رمضان المبارک میں صنعتوں کو 8گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ لازمی رکھنا چاہیے تاکہ عوام الناس کو بلا تعطل بجلی مل سکے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات ہیں جبکہ کاروباری مراکز بھی رمضان المبارک میں جلد بند ہوجاتے ہیں پھر بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ہونا سمجھ سے بالا تر ہے ،آئیسکو کے ایمرجنسی نمبرز جن میں وزارت پانی وبجلی ،آئیسکو ہیلپ لائن 0800-25250، ایس ایم ایس سروس 8398،نیپرا ، واپڈا ، آئیسکو ہیڈ کوارٹر نمبر ،آئیسکواٹک سرکل ،ایکسین اٹک ،ایس ڈی او اٹک ودیگر ٹیلی فون و موبائل نمبرز پر رابطہ نہیں ہوتا ،کئی علاقوں سے واپڈ اہلکار عرصہ دراز سے ٹرانسفارمر اتار کرلے جاتے ہیں او ر دوبارہ ٹرانسفار لگاتے بھی نہیں ہیں ،عوامی سماجی حلقوں نے کہا کہ فیس بک ، ٹوئیٹر ، وٹس ایپ، ایمو و دیگر سوشل میڈیا ویب سائٹس اور میسنجر ز پر بھی وزارت پانی و بجلی ، محکمہ واپڈا ، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اکاؤنٹ اور نمبر ہونے چاہیں جو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوں اور عوام براہ راست شکایت درج کراسکیں عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم ، چیف جسٹس پاکستان ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ،وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی ، سیکرٹری پانی وبجلی محمد یونس ڈھاگا ، چیف ایگزیکٹو آئیسکو اسلام آباد و دیگر اعلیٰ حکا م سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :