عمان میں عید الفطر کی چھٹیاں 5جولائی سے9 جولائی تک ہو ں گی: وزارتِ افرادی قوت

پیر 27 جون 2016 13:08

عمان میں عید الفطر کی چھٹیاں 5جولائی سے9 جولائی تک ہو ں گی: وزارتِ افرادی ..

عمان:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): دوسرے عرب ممالک کی طرح عمان نے بھی سرکاری اور نجی شعبے کیلیئے عید کی چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ وزارتِ افرادی قوت کے ترجمان کے مطابق عمان میں سرکاری اور غیر سرکاری شعبے میں 5جولائی سے لیکر9جولائی تک عید الفطر کی چھٹیاں کر دیں گئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے متحدہ عرب امارات نے سرکاری ملازمین کو تین جولائی سے لیکر دس جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔

واضع رہے کہ عمانی وزارت سیاحت نے حکومت سےعید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان جلد کرنے کا کہا تھا. تا کہ ملکی اور غیر ملکی افراد چھٹیوں میں اپنے گھومنے پھرنے کے شیڈول بنا سکیں جس سے سیاحت کے شعبے کو آمدنی متوقع ہے. عمان میں ہر سال عید الفطر کے موقع پر سیاح مخلتف علاقوں کا رخ کرتے ہیں . جس سے ملکی اکانومی کو کا فی فائدہ پہنچتاہے.