دبئی: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر 7 چھٹیوں کا اعلان

پیر 27 جون 2016 12:56

دبئی: متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر پر 7 چھٹیوں کا اعلان

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء): دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی طرف سے جاری کردہ فرمان کے مطابق وفاقی اداروں کو عید الفطر کی چھٹیاں اگلے اتوار سے شروع ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

وفاقی سرکاری ملازمین تین جولائی سے دس جولائی تک عید الفطر کی چھٹیوں کا مزہ اٹھا سکیں گے۔ اس سے پہلے ماہر موسمیات ڈاکٹر ابراہیم الجروان نے کہا تھا کہ رمضان المبار ک کا آخری دن منگل 5 جولائی ہو سکتا ہے ۔ اس لحاظ سے متحدہ عرب امارات میں بدھ بروز چھ جولائی عید متوقع ہے۔ متحدہ عر ب امارات میں نجی شعبے کے لیئے چھٹیوں کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔