دبئی: مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے: دبئی ٹریفک پولیس

پیر 27 جون 2016 12:33

دبئی: مختلف ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے: دبئی ٹریفک پولیس

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جون 2016ء):دبئی ٹریفک پولیس حکام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

چار افراد کار حادثات جبکہ ایک شخص چھوٹی کشتی الٹ کانے کے باعث جاں بحق ہوا۔ دبئی ریسکیو ٹیم حادثات سے نمٹنے کے لیئے ہمہ وقت تیار رہتی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق کسی بھی حادثے کی اطلاع ملنے کے سات سے آٹھ منٹ میں اور زیادہ سے زیادہ 12منٹ تک ہماری ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ جاتیں ہیں۔ پچھلے سال 24,865 افراد کو مختلف حادثات میں ریسکیو کیاگیا تھا.