میرا نکاح کیس ، کارروائی کالعدم قرار دینے کیلئے فیصلہ 20 جولائی تک موخر

پیر 27 جون 2016 11:41

میرا نکاح کیس ، کارروائی کالعدم قرار دینے کیلئے فیصلہ 20 جولائی تک موخر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے نکاح پر نکاح کے کیس کی کارروائی کالعدم قرار دینے کے لیے فیصلہ 20 جولائی تک موخر کردیا۔ لاہور کی کینٹ کچہری میں اداکارہ میرا کے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کو بتایا گیا کہ عتیق الرحمن شہرسے باہر ہیں جب کہ اداکارہ میرا کراچی میں موجود ہیں اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ فیصلہ دونوں کی موجودگی میں سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اداکارہ میرا نے نکاح پر نکاح کیس کی کارروائی کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ اداکارہ میرا کا موقف ہے فیملی عدالت میں اس معاملہ سے متعلق عتیق الرحمن کے خلاف تکذیب نکاح کا دعویٰ زیر سماعت ہے۔ قانون کے مطابق جب تک فیملی کیس زیر سماعت ہے اس وقت تک فوجداری کیس نہیں چلایا جاسکتا لہٰذا عتیق الرحمن کی جانب سے نکاح پر نکاح کے دعوی کی کارروائی کالعدم قراردی جائے۔ عدالت نے کیس کا فیصلہ 20 جولائی تک موخر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :