سوات،مالم جبہ میں دہشتگردی کامنصوبہ ناکام ،جوابی فائرنگ میں دوغیرملکی دہشتگردمارے گئے

پیر 27 جون 2016 11:39

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جون ۔2016ء ) سوات میں سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام بنادیا ۔ مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو غیرملکی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مالم جبہ میں سیکورٹی فورسز نے افغانستان سے بڑی کارروائی کر نے کیلئے آنیوالے دو دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ۔ زرائع کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا اور یہ دونوں دہشت گرد علاقے میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :