رنچھوڑ لائن سے سیاسی جماعت کے منتخب یو سی وائس چیئرمین کو حراست میں لے لیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 11:35

رنچھوڑ لائن سے سیاسی جماعت کے منتخب یو سی وائس چیئرمین کو حراست میں ..

کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن سے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سیاسی جماعت کے منتخب یو سی وائس چیئرمین کو حراست میں لے لیا۔ لیاری بزرگ کمیٹی کے رکن رشید ماما کو رینجرز نے پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہکاروں نے رنچھوڑ لائن میں ایک گھر پر چھاپا مار کارروائی کی۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران وسیم قادری نامی شخص کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔وسیم قادری یونین کونسل کا منتخب وائس چیئرمین ہے اور تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ تاہم یو سی وائس چیئرمین کو حراست میں لیے جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی۔دوسری جانب رینجرز نے لیاری سے گرفتار بزرگ کمیٹی کے رکن رشید ماما اور امین قلندری کو 90 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمان سے بھا خوری سے متعلق تفتیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :