شرمین عبید چنائے کے وعدے ہوا ہو گئے ، متاثرہ خاتون بے بس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 11:32

شرمین عبید چنائے کے وعدے ہوا ہو گئے ، متاثرہ خاتون بے بس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء): پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ خاتون شرمین عبید چنائے نے اپنی ڈاکومینٹریز کے ذریعے دنیا بھر میں اپنا لوہا منوایا اور دو مرتبہ آسکر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

شرمین عبید چنائے کی ڈاکر مینٹری دی سیونگ فیس میں مرکزی کردار نبھانے والی رخسانہ بی بی نے بتایا کہ ڈاکو مینٹری میں کام کرنے پر شرمین عبید چنائے نے مجھے 30 لاکھ روپے دینے اور ملتان میں 5 مرلے کا گھر بنواکر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن جیسے ہی شرمین عبید معروف ہو گئیں تو وہ اپنے کیے وعدے سے ہی مُکر گئیں۔ رخسانہ بی بی کا کہنا ہے کہ میں بے بس ہوں، شرمین عبید نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور مجھ سے کام بھی کروالیا۔انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے: