نادرا سے شناختی کارڈ کی تصدیق، نادرا نے ایس ایم ایس سروس متعارف کروا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جون 2016 11:24

نادرا سے شناختی کارڈ کی تصدیق، نادرا نے ایس ایم ایس سروس متعارف کروا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جون 2016ء) : نادرا نے شہریوں کے شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے ایس ایم سروس متعارف کروا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سروس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنے خاندان کے رجسٹرڈ شناختی کارڈز سے متعلق بھی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔ اگر کوئی شخص آپ کے خاندان کا ممبر نہیں ہے لیکن وہ آپ کے خاندان کے رجسٹرڈ شناختی کارڈ کے ریکارڈ میں موجود ہے تو نادرا کو اس حوالے سے شکایت کی جا سکتی ہے۔

نادرا نے خاندان کے سربراہوں کو اس طریقہ کار سے متعلق پیغامات بھیجنے کا آغاز کر دیا ہے ، اس سروس کے ذریعے اگر آپ خاندان کے سربراہ نہیں بھی ہیں تو پھر بھی خاندان کے تمام رجسٹرڈ افراد کے شناختی کارڈ سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ نادرا سے ایس ایم ایس کے ذریعے شناختی کارڈ کی تصدیق کروانے کے لیے کوئی بھی شخص اپنا شناختی کارڈ نمبر 8008 پر ایس ایم ایس کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں نادرا کی جانب سے آپ کے خاندان کے تمام رجسٹرڈ افراد سے متعلق ایک ایس ایم ایس موصول ہو گا۔ اگر نادرا کی جانب سے ارسال کی گئی اس فہرست سے مطمئن ہیں تو جواب میں 2 لکھ کر بھیجیں، لیکن اگر اس فہرست میں کوئی ایسا شخص موجود ہے جو آپ کے خاندان کا حصہ نہیں ہے تو جواب میں 1 لکھ کر اتھارٹی کو اس سے متعلق آگاہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :