حیدر آباد ، ڈمپر کی کار کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق، دو زخمی

پیر 27 جون 2016 11:22

حیدر آباد ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جون۔2016ء) حیدر آباد میں ڈمپر اور کار میں تصادم کے نتیجہ میں 5 افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق پیر کی صبح حیدر آباد کے نواحی علاقے مٹیاری میں نیو سعیدآباد سٹاپ پر تیز رفتار ڈمپر نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں موقع پر بحق جبکہ 2افراد زخمی ہوگئے۔حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :