میرے پاس جو ہیلی کاپٹر ہے ، وہ بابا آدم کے زمانے کا ہے ، وزیراعلیٰ سندھ
یہ ہیلی کاپٹر جام صادق علی نے خریدا تھا ۔ اب اگر نئے ہیلی کاپٹر کے لیے رقم رکھی گئی ہے تو اس پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ اعتراض کرنے والے پتھر کے زمانے کی بات کر رہے ہیں، سید قائم علی شاہ
ہفتہ 25 جون 2016 22:32
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جون ۔2016ء ) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میرے پاس جو ہیلی کاپٹر ہے ، وہ بابا آدم کے زمانے کا ہے ۔ ایک مرتبہ میں وفاقی وزیر داخلہ کے ساتھ بدین اسی ہیلی کاپٹر پر گیا ۔ واپسی پر یہ ہیلی کاپٹر اڑا اور 4 ، 5 سو فٹ اوپر جا کر دھڑام سے نیچے گرا ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں اپنی جان پیاری ہے ۔ وہ آئندہ اس میں سفر نہیں کریں گے ۔ میں اسی میں سفر کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہیلی کاپٹر جام صادق علی نے خریدا تھا ۔ اب اگر نئے ہیلی کاپٹر کے لیے رقم رکھی گئی ہے تو اس پر اعتراض کیا گیا ہے ۔ اعتراض کرنے والے پتھر کے زمانے کی بات کر رہے ہیں ۔ وہ ان پر اعتراض نہیں کرتے ، جو 100 روپے کے نوٹ میں سگریٹ کا تمباکو رکھ کر اور اسے سگریٹ بنا کر لوگوں کو دیتا تھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.