امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندہ تاحال پولیس کے قبضے میں، 3 گھنٹے تک تفتیش جاری رہی، بیان کی روشنی میں نئے خاکے تیار کرنے پر غور
محمد علی ہفتہ 25 جون 2016 21:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جون ۔2016ء) امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندہ سے کی جانے والی ابتدائی پوچھ گچھ مکمل ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امجد صابری قتل کیس کے چشم دید گواہ سلیم چندا اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں۔ سلیم چندہ امجد صابری کے قریبی ساتھی تھے اور قتل کے وقت ان کے ساتھ ہی گاڑی میں موجود تھے۔ تحقیقات کے سلسلے میں ہفتے کے روز پولیس سلیم چندا کو لے کر امجد صابری کے گھر پہنچ گئی ۔ پولیس امجد صابری کے قریبی ساتھی سلیم چندا کے منہ پر کپڑا ڈال کر امجد صابری کے گھر پہنچ گئی اور سلیم چندا کی شناخت کیلئے امجد صابری کی فیملی کے سامنے بٹھایا۔ جس پر فیملی نے سلیم چندا کو شناخت کر لیا۔ اس کے بعد پولیس سلیم چندہ کو اپنے ہمراہ لے گئی جہاں اس سے 3 گھنٹے تک تفتیش کی جاتی رہی۔
(جاری ہے)
اس دوران سلیم چندہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ فائرنگ کے وقت امجد صابری کے ساتھ موجود تھا ۔ فائرنگ سے فرنٹ اسکرین کا شیشہ ٹوٹا تو دھماکہ ہوا اور شیشے لگنے سے میں بھی زخمی ہوا ۔ خوف سے گاڑی کی سیٹ کے نیچے چھپ گیا اور پھر امجد صابری کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش میں لگ گیا۔ پولیس نے سلیم چندہ کے بیان کی روشنی میں ملزمان کے نئے خاکے تیار کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.