سام سنگ نے نیا پرنٹنگ فیکس ایپ”ریموٹ فیکس“متعارف کرادیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر ہفتہ 25 جون 2016 21:04

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جون۔2016ء)سام سنگ پرنٹنگ سالوشنزنے ریموٹ فیکس نامی ایک نئی پرنٹنگ اپلیکیشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ فیکس کی فعالیت میں اضافہ کرکے پرنٹنگ مینٹیننس لاگت کو کم کرتی ہے ۔ریموٹ فیکس ایپ کے ہوتے ہوئے صارف کو فیکس کی فعالیت کیلئے اضافی فیکس کٹس یا پبلک سوئچڈٹیلی فون نیٹ ورک انسٹال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔

ریموٹ فیکس ایپ کے ذریعے کمپنیاں نہ صرف اپنی انسٹالیشن فیس میں کمی کرسکتی ہیں بلکہ ٹوٹل کاسٹ آف اونر شپ کو بھی بہتر انداز سے منظم کرسکتی ہیں۔یہ نئی اپلیکیشن سنگل فیکس سرور اور فیکس کٹ یا پبلک سوئچڈٹیلی فون نیٹ ورک استعمال کرتے ہوئے فیکس فنکشنز کو چلانے کیلئے ملٹی پل پرنٹنگ پراڈکٹس کو یقینی بناتی ہے ۔

(جاری ہے)

سام سنگ الیکٹرانکس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ برائے پرنٹنگ سالوشن بزنس David SW Songکا کہنا ہے کہ سام سنگ بچت کی حامل پرنٹنگ مصنوعات کی فراہمی کے حوالے سے صارفین کی توقعات سے بڑھکر کام کررہی ہے اور ریموٹ فیکس ایپ صارفین کو دفاتری امور کی انجام دہی میں سہولت کے ساتھ ساتھ بچت کی فراہمی بھی یقینی بنائے گی۔

ریموٹ فیکس ایپ سام سنگ الیکٹرانکس کی پرنٹنگ مصنوعات کیلئے پہلی پیڈ اپلیکیشن ہے ،ریموٹ فیکس اسمارٹ UXسینٹر بشمول ملٹی فنکشن پرنٹرز MX7 کی وسیع رینج کے ساتھ سام سنگ پرنٹنگ مصنوعات میں استعمال کیلئے بہترین ہے ۔