اسسٹنٹ کمشنرز کا بہارہ کہو اور اٹھال چوک کا دورہ ، درجنوں دکانداروں پر بھاری جرمانے

ہفتہ 25 جون 2016 16:40

اسلام آباد ۔ 25جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنرز کیپٹن (ر) وقاص رشید نے بہارہ کہو اور اٹھال چوک میں سبزیوں ، پھلوں اور دیگر اشیائے خوردنوش کی دکانوں پر ریٹ لسٹوں اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر درجنوں دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ انتظامیہ نے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کے اقدامات کے تحت ریٹ لسٹ اویزاں نہ کرنے پر مدینہ کیشن اینڈ کیری کو سیل کر دیا جبکہ دیگر دکانداروں کو سبزیوں پھلوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں اور معیار کی چیکنگ پر بھاری جرمانے عائد کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :