بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ہفتہ 25 جون 2016 15:04

نیویارک ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جون۔2016ء) بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

برینٹ کروڈ کے تحت خام تیل کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 4.5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 48.61 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ برینٹ کی قیمتوں میں 2.30 ڈالر فی بیرل کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکسٹاس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 2.10 ڈالر فی بیرل کی کمی سامنے آئی اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 48.01 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔